11 اگست 2014 - 13:55
داعش کے خلاف امریکی حملے نمائشی اقدام ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف امریکہ کے حملے نمائشی اقدام ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علاالدین بروجردی نے کہا کہ امریکیوں نے ہی افغانستان، عراق اور شام میں دہشتگردوں کو تقویت پہنچائي ہے اور وہ داعش کے خلاف فوجی اقدامات کرکے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ علاقے کے بحرانوں میں کردار ادا کررہے ہیں۔ علاالدین بروجردی نے عراق کے سیاسی اور سکیورٹی حالات نیز وزیر اعظم کے انتخاب کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے مسائل خود عراقی حکام کے ہاتھوں حل ہونے چاہیں اور مراجع کرام اس سلسلے میں نہایت اہم کردار کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران، عراق میں ہرقسم کی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے البتہ ایران ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کے ناطے عراق کو مفید مشورے دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا تاہم فیصلہ کرنا خود ملت عراق کا کام ہے۔ علا الدین بروجردی نے غزہ میں انسانی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نابرابر جنگ جاری ہے اور ملت فلسطین بڑی بہادری سے ثبات قدمی کا ثبوت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس بحران کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین سے معکوس ہجرت ہورہی ہے اور صیہونی حکومت کے بحرانی حالات ہمیں بتاتے ہیں کہ فلسیطینی استقامت کو کامیابی ملی ہے اور صیہونی جارحین شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔ علا الدین بروجردی نے کہا کہ ایران ملت مظلوم فلسطین کی مدد کرنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا اور ساری دنیا اور صیونی بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتا ہے۔

.......

/169